نیوز 24/7 اردو ویب ڈیسک: لائن آف کنٹرول کے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی بلا اشتعال فائرنگ پر پاک فوج نے بھر پور انداز میں جواب دیتے ہوئے ایک افسر سمیت 6 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق پاک فوج کی کارروائی سے 2 بیکرز بھی تباہ ہوئے۔
0 Comments
ایک ایسے وقت میں جب ایک روز قبل ہی وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع کی، آرمی چیف نے حاضر سروس میجر کے کورٹ مارشل کی ہدایت جاری کردی ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوجی کورٹ نے میجر کو اپنے اختیارات کے غلط استعمال کا مرتکب قرار دیا تھا۔ ایک بیان میں آئی ایس پی آر کا کنا تھا کہ کورٹ نے میجر کو ملازمت سے برخاست اور عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ بیان میں مزید بتایا گیا کہ اس کارروائی کا فیصلہ محکمانہ احتساب کے تحت کیا گیا۔ ایک جانب تو لائن آف کنٹرول کی سرحد پر بھارتی اشتعلال انگیزی جاری ہے، تو اب بھارت نے اپنے دریاؤں کا پانی پاکستان کی جانب چوڑ دیا ہے جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
جیسا کہ گذشتہ کچھ ماہ سے یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ریٹائرمنٹ سے قبل ان کی مدتِ ملازمت میں توسیع کی جاسکتی ہے، اب بلاخر وزیراعظم نے پاک فوج کے سربراہ کی ملازمت کی مدت کو فل ٹرم یعنی 3 سال کیلئے مزید بڑھا دیا ہے۔
|